ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سیاحت کے لئے مرڈیشور پہنچے گوا کے تین طلبا کو سمندر میں ڈوبنے کے دوران بچالیا گیا

سیاحت کے لئے مرڈیشور پہنچے گوا کے تین طلبا کو سمندر میں ڈوبنے کے دوران بچالیا گیا

Tue, 21 May 2019 14:07:29    S.O. News Service

بھٹکل 21/مئی (ایس او نیوز)  بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور میں سیاحت کے لئے آئے گوا کے تین طلبا کو اُس وقت بچالیا گیا جب وہ بحر عرب میں  نہانے کےدوران اچانک ایک بڑی سمندری موج  کی لپیٹ میں آکر غوطے کھارہے تھے کہ لائف گارڈ کے اہلکار ان کی مدد کو پہنچ گئے۔ حادثہ منگل صبح  پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ  گوا کی بارکچار بی بی ڈی یونیورسٹی کے 27 طلبا آج منگل کو  مرڈیشور میں سیاحت کے لئے پہنچے تھے جس کے دوران طلبا الگ الگ گروپ کی شکل میں مرڈیشور سمندر میں نہارہے تھے کہ اچانک تین طلبا سمندری موجوں  کی زد میں آکر  غوطے کھاتے ہوئے کنارے سے دور چلے گئے ابھی یہ غرق ہونے ہی والے تھے کہ  سمندر کنارے موجود  لائف گارڈس کے اہلکاروں نے انہیں دیکھ لیا اور فوری ان کی مدد کو پہنچ گئے اور تینوں کو صحیح سلامت  واپس کنارے لانے میں کامیاب ہوگئے۔ ان تینوں کی شناخت  رتیک راج ، انکوش سنگھ اور راجیو مکھرجی  کی حیثیت سے کی گئی ہے جن کی عمریں 19 سال ہیں۔

فوری مدد کرنے پرگوا یونیورسٹی کے  طلبا نے   لائف گارڈس اہلکار روی مادیو ہری کانت اور جئے رام کُپّا ہری کانت کی سراہنا کی اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔

 


Share: